سندھ ، 6 ٹانگوں اور 2 زبانوں والا بیل لوگوں کی توجہ کا مرکز

عید قرباں کے قریب آتے ہی کراچی کی مویشی منڈیوں میں جہاں خوبصورت جانور لائے جا رہے ہیں وہی کارخانہ قدرت سے نایاب جانور چھ ٹانگوں اور دو زبانوں والا شیرو بچھڑا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی مویشی منڈی کی رونقیں بڑھ گئیں جہاں ملک بھر سے گائے،بیل،بکرے،اونٹ کی مویشی منڈی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، وہیں چھ ٹانگوں اور دو زبانوں والا بیل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ چھ ٹانگوں اور دو زبانوں والے بچھڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ ایسا جانور کوئی پورے پاکستان میں لا کر دکھائے تو اس کویہ جانور میں تحفہ کر دوں گا۔شیرو کو دیکھنے کے لیے دور دراز سے لوگ آ رہے ہیں اور اسے اللہ کا کرشمہ قرار دے رہے ہیں،مالک کا کہنا ہے کہ شیر وکوبچوں کی طرح پالاہے جبکہ عوام کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ اتنا خوبصورت جانور دیکھنے کوملا جس کو دیکھ کر بڑی خوشگوار حیرت ہوی. SHARES